پنجاب میں کیٹگری ون کے تحت 97 دی صد مستحقین کو امداد دی جاچکی ہے وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد: احساس کفالت پروگرام سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کیا۔
▪︎ وزیراعلیٰ نے پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔
▪︎ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک لاکھ سے زائد مستحق افراد کو 3.3 ارب روپے کی مالی امداد تقسیم کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امدادکی مستحق خواتین سے ان کے مسائل بھی پوچھے۔ بعض خواتین کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات دیں۔
▪︎ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پناہ گاہ کا بھی افتتاح کیا۔ پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
▪︎ ہسپتالوں میں پناہ گاہوں کے قیام سے لواحقین کے قیام و طعام کی سہولت مل رہی ہے۔

▪︎ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطح کا اجلاس: کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
▪︎ گندم خریداری مہم اور انسداد ڈینگی کیلئے کیے جانے والے انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔

▪︎ محکمہ صحت پنجاب کو کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے تقریباً 15 ارب روپے کے فنڈز مہیا کیے گئے ہیں۔
▪︎ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 4 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ اگلے چند روز میں یہ تعداد 10ہزار روزانہ ہو جائے گی۔
▪︎ رمضان المبارک میں رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو براہ راست مالی امداد دی جائے گی۔
▪︎احساس کفالت پروگرام کیٹگری ون کے تحت 97 فیصد مالی امداد دی جا چکی ہے۔
▪︎ کیٹگری ٹو کے تحت تقریباً 50 فیصد مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow