ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار کا دورہ تھانہ کوٹ مومن و میلہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ کوٹ مومن اورتھانہ میلہ کادورہ
سرگودہا:لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ کوٹ مومن اور تھانہ میلہ کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے حوالات تھانہ میں بند قیدیوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن کو سائلین سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے لہذا اپناکام پوری ذمہ داری اور محنت سے کریں ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow