تھانہ کڑانہ نے قتل کے ملزم گرفتار کرلئے

 عابد حسین سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کی بڑی کاروائی، معمولی جھگڑے پر ناحق قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
سرگودھا:مورخہ 10.04.20کو تھانہ کڑانہ کے علاقہ چک نمبر28جنوبی میں نیٹ والی بال پرعدیل وغیرہ نے محمد سعید انور کو معمولی لڑائی جھگڑے کی بنا پر ناحق قتل کر دیا تھااورفرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کڑانہ گل حمید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کڑانہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات کے ہمراہ دن رات محنت کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان عدیل، جمیل پسران نذیر اور منظور جوری ولد ملاں عزیز سکنائے چک نمبر28جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح دیگر کاروائی میں دوران چیکنگ ملزمان سجاول ولد اکمل وحید سکنہ چک نمبر37جنوبی سے کلاشنکوف اور شیراز ولد فرحت عباس سکنہ37جنوبی سے پسٹل30بور بھی برآمدکرکے گرفتاری ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow