ضلع سرگودہا میں 60 ہزار کے قریب لوگوں کو احساس پروگرام کے امدادی رقوم کی تقسیم کردی گئی

سرگودہا : ضلع بھر میں لاک ڈاون کے دوران متاثرہ مستحق 59ہزار 291خاندانوں میں اب تک 71کروڑ 74لاکھ 61ہزار روپے کیش ایمر جنسی پروگرام کے تحت تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیز ون او رٹو کے کل رجسٹرڈ 88140مستحق خاندانوں میں سے 75فیصد سے زائد میں ادائیگیاں مکمل کر دی ہیں۔ مستحق خواتین کو ادائیگیوں کیلئے کل 19 سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں سے سرگودہا میں پانچ ‘بھلوال میں چار ‘ کوٹمومن او رشاہپور میں تین تین جبکہ ساہیوال او رسلانوالی میں دو دو سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ ان سنٹرز سے صرف سوموار کے دن 4447 مستحق خاندانوں میں پانچ کروڑ 18لاکھ 51 ہزار روپے تقسیم کئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow