تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں عبداللہ نئیر شیخ ڈپٹی کمشنر سرگودہا

سرگودہا : ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مکمل کرنے والے افراد کو متعینہ قواعد وضوابط کے بغیر نقل وحرکت کی اجازت نہ دی جائے۔متعلقہ تحصیلوں میں تدفین کو حکومت کے مقرر کردہ چارٹر او رہدایات کے مطا بق یقینی بنایاجائے تاکہ کورونا کے پھیلائو کو روکنے او رمشتبہ مریضوں کی تلاش میں مدد مل سکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع کی انتظامی کمیٹی اور انسداد کورونا وڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میثم عباس ‘اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ ‘ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹررائے سمیع اللہ ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ڈاکٹر ریاض احمد ‘ڈاکٹر طارق سلیم او رتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر بھی موجو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں پر واضح کیا کہ کورونا اور ڈینگی ٹیموںکی ناقص کارکردگی پر وہ جواب دہ ہوںگے ۔ڈینگی لاروا کی تلاش کی سرگرمیوں کو سخت بنائیں ۔قرنطینہ علاقوں کی سیکورٹی اور وہاں پر موجود افراد کو کھانے کی اشیاءبہم پہنچائیں۔انہوں نے مزید واضح کیاکہ مشتبہ افراد کے ٹیسٹ چودہ دن سے قبل نہ لئے جائیں جبکہ مثبت او رمنفی نتائج کے مریضوں کو یکجا نہ رکھاجائے تاکہ کورونا کے مریضوں کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں چالیس بیڈ کے قرنطینہ اور تمام خصوصیات کی دستیابی کے ساتھ آئسولیشن ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے تدفین کرنے والے بلدیاتی اداروں کے اہلکاروں کی باقاعدہ مشقیں کروانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ نجی ہسپتالوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جائے او رہسپتال مالکان او رڈاکٹروں کو مشتبہ مریضوں کاڈیٹا فراہم کرنے او رانتظامیہ کی ایسے مریضوںتک رسائی کو یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے ۔انہوں نے ڈینگی سرویلنس کو سخت کرنے اور لاروا سائٹس کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروانے کاحکم دیا تاکہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کوالٹی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی او رلاروا سائٹس کے گردونواح میں دوسو گز کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے وہاں حکومتی ضابطوں کو یقینی بنانے کاحکم دیا ۔ انہوں نے قرنطینہ مکمل کرنے والے افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ جلد بھجوانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ قرنطینہ مراکز ‘ گھریلو قرنطینہ ‘ گلیوں وسڑکوں او ریونین کونسلوں میں انسداد کورونا وائرس سپرے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ انتظامی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو گندم خریداری مراکز کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرنے ‘ گندم کی نقل وحمل پر نظر رکھنے ‘ باردانہ کی تقسیم اور گندم کی کسانوں سے واپسی کی تفاوت کا ادراک ‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارکردگی ‘ احساس کفالت پروگرام کی باقاعدگی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈرنگ کے مراحل بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مخیر حضرات کو بغیر اجازت امدادی سرگرمیاں جاری نہ رکھنے او رسرگرمیوں کا مکمل ڈیٹا حکومت اپیلی کیشن پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنروں نے انسداد کورونا وڈینگی اور انتظامی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow