گندم خریداری کیلئے پنجاب بھر میں وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کورونا وائرس اورلاک ڈاوں کے باعث گندم خریداری مراکز کی مانیٹرنگ اور کاشتکاروں کی مقامی سطح پر داد رسی کے ساتھ ساتھ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق انتظامات یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی وزراء،سپیشل سیکرٹریز و اڈیڈوائزرزکو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے، ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ گائیڈ لائن بھی جاری کر دی ہے جس کے مطابق صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید نیازی کو ضلع سرگودھا، صوبائی وزیر ایکسایز انیڈ ٹیکیشن حافظ ممتاز احمد(خوشاب) محمد سبطین صوبائی وزیر وائلڈ لائف (میانوالی)،صوبائی وزیر فوڈز سیمع اللہ (بھکر)صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر (چکوال)،میاں محمود الرشید صوبائی وزیر پی ایچ اے (گوجرانوالہ)، ملک نعمان لنگریال صوبائی وزیر محکمہ زراعت (ساہیوال)،راجہ راشد حیفظ صوبائی وزیر غیر رسمی تعیلم (راولپنڈی)، سردار حسنین دریشک صوبائی وزیر لائیو سٹاک انید ڈیری(راجن پور)، ملک محمد انور صوبائی وزیر رینویو کو (اٹک)، ڈاکٹر یاسمین راشد صوبائی وزیر صحت (لاہور)،صوبائی وزیر یوتھ آفیئر محمد تیمور خان (جھنگ)،محمد محسن لغاری صوبائی وزیر ایریگیشن (رحیم یار خان)،صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چویدری ظہیر خاں (فیصل آباد)، صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی محمد ہاشم ڈوگر (قصور)،صوبائی وزیر محکمہ اوقاف /مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ (ناروال)،صوبائی وزیر کارپوریشن مہر محمد اسلم (چینٹوٹ)، صوبائی وزیر پی ایم ڈی ڈی سید حسین جھانیہ گردیزی(خانیوال)،صوبائی وزیر بیت المال محمد اجمل (منڈی بہاوالدین)،صوبائی وزیر شپشل ایجوکیشن محمد اخلاق (سالکوٹ)،صوبائی وزیر خواتین ڈویلپمینٹ آصفہ ریاض (ٹوبہ ٹیک سنگھ)،صوبائی وزیر زکوتہ و عشر شوکت علی (بہاولپور)،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانز زادہ (وہاڑی)،صوبائی وزیر انرجی محمد اختر (ملتان)،صوبائی وزیر وائلڈ لائف ملک امجد (ننکانہ صاحب)،صوبائی وزیر کے علاوہ ایڈوائزرآصف محمود (جہلم)، صوبائی وزیر فیصل حیات (پاکپتن)،صوبائی وزیر سید صمصام علی خان (اوکاڑہ)،صوبائی وزیرای پی ڈی محمد رضوان(گجرات)،ایڈوائزرعبدالحئی(مظفر گڑھ)،سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر عمر فاروق (حافظ آباد)،سپیشل اسسٹنٹ امیر محمد خان (میانوالی، سپیشل اسسٹنٹ رفاقت علی گیلانی کو ضلع لیہ میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ صوبہ بھر میں گندم کی خریداری سرکاری اور حکومتی ایس او پی کے مطابق عملدرآمد کے ساتھ ساتھ کسانوں کو کھیتوں سے گندم لانے اور فوری ادائیگیوں کی شکایات کا مقامی سطح پر حل یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow