تمام اضلاع میں نیوٹریشن سینٹرز کھولنے کا فیصلہ ان سینٹرز کی بنا پر ان اضلاع میں ماں اور بچے کی بڑھتی شرح اموات کو کم کرنے میں مدد ملے گی

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ماں اور بچے کی صحت سمیت ان میں شرح اموات پر قابو پانے کے حوالے سے جاری پروگراموں کے مطلوبہ اہداف کی عدم تکمیل پر حکومت پنجاب نے ملٹی سیکٹوریل سٹریٹجی پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق اعلی سطحی مانیٹرنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں مناسب خوراک کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اوسطاً28فیصد بچے پیدائش کے وقت کم وزن ہونے کے ساتھ ساتھ کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں،اسی طرح ماں اور بچے میں ویٹامن اے کی کمی کی شرح 62 فیصد تک پائی گئی، یہی وجہ ہے کہ زچگی کے دوران ماں اور بچوں میں شرح اموات کنٹرول کرنے کے جاری پروگراموں کے اہداف حاصل نہیں کئے جا رہے ہیں،مانیٹرنگ رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی بھی گئی کہ یہ امر پولیٹیکل،معاشی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے،جس پر چیف ہیلتھ/نیوٹریشن پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جاری پروگراموں کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹیوں اور ملٹی سیکٹوریل نیوٹریشن سنٹرز کو فوری طور پر فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow