لاک ڈاؤن کے باعث سیوریج کی دو بڑی سکیموں پر کام ٹھپ ان علاقوں کے رہنے والوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں سیوریج کے دو اہم منصوبوں پر کام ٹھپ ہونے کے باعث گل والا کچہ پھاٹک سے لے کر ٹی اینڈ ٹی چوک،اسی طرح کربلا منزل سے کباڑی بازار تک جہاں سڑکیں بلاک ہو کر رہ گئی ہیں، وہاں گنجان آبادیوں میں نکاسی آب کی صورتحال شدید متاثر ہونے کے باعث لوگوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں،جگہ جگہ کھدائیوں نے علاقوں کی شکل تبدیل کرکے رکھ دی ہے،مکینوں کا کہنا ہے کہ کمشنر سرگودھا فوری طو ر پر کورونا سے حفاظتی اقدامات کا ایس او پی بنا کر کا م کو کسی نہ کسی طرح چالو کروائیں، تاکہ مشکلات سے نجات مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow