چائلڈ پروٹیکشن یونٹ تخمینہ کی تفصیلات دوبارہ طلب کر لی گئی

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت نے سرگودھا میں پہلے چائلڈپروٹیکشن یونٹ کے زیر التواء منصوبہ کی تخمینہ لاگت کا از سر نو جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے، ذرائع کیمطابق اس منصوبہ کے تحت 19کروڑ43لاکھ 46ہزار روپے کا مجموعی تخمینہ لگایا گیا تھا،جس میں سے رواں مالی سال کی گزشتہ سہ ماہی میں ابتدائی طور پر صرف 13لاکھ 49ہزار روپے جاری ہوئے، اور کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور مزید فنڈز کی عد دستیابی کے باعث ہی منصوبہ بھی ٹھپ پڑا ہے، جبکہ پروٹیکشن یونٹ کی متذکرہ مجموعی تخمینہ لاگت پر پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ نے تحفظات کا اظہار کا ہے جس پر گزشتہ روز منصوبہ کی تکنیکی منظوری، رف کاسٹ ایسٹی میٹ و دیگر بنیادی امور کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow