پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دفاتر میں آنے والے سائلین کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفاتر میں آنے والے افراد کیلئے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد لازم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفاتر میں آنے والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ تمام افراد کیلئے دفتر کے داخلی دروازے میں نصب جراثیم کش واک تھرو گیٹ سے گزرنا لازم ہوگا اور دفاتر میں داخل ہونے سے قبل ہاتھ دھونے، گلوز، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow