نیب نے آٹا چینی سکینڈل کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا

نیب کا گندم اور چینی پرائم میگا اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ

نیب کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے گندم اور چینی پرائم میگا اسکینڈل کے تمام پہلوؤں پر قانون کے مطابق تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا
‘نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 انکوائریز شروع کرنے سمیت کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

‘نیب اعلامیے کے مطابق نیب نے منظور دی کہ گندم چینی اسکینڈل میں اربوں روپے کی ڈکیتی اور قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات ہوں گی۔

‘نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ گندم چینی اسکینڈل میں اسمگلنگ اور سبسڈی کی تحقیقات بھی ہوں گی۔

‘اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف انکوائری عدم شواہد پربند کرنے کی منظوری دی گئی، نجکاری کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری عدم شواہد پربند کرنے کی منظوری دی گئی۔

‘نیب نے انٹیریئر ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیب ایگزیکٹو اجلاس میں جن 2 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ان میں پاکستان پیٹرولیم کیخلاف میگا کرپشن کی انکوائری، جبکہ (سی ڈی اے) اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری شامل ہے۔

*’اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب فیس نہیں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow