چک 52 شمالی کی اغواء کی گئی دوشیزہ ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے اس اغواء کی پاداش میں ہونے والے قتل کے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا

سرگودھا میں دوشیزہ کے اغواء سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری کو دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے ماں کی مدعیت میں 5 نامعلوم کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا جبکہ مقتول کے زیر قبصہ سرگودھا کی مغوعیہ کوبازیاب کروا کر متعلقہ پولیس نے ورثاء کے سپرد کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ کڑانہ کے چک 52 جنوبی میں چند روز قبل دوستوں کے درمیان ذاتی رنجش پیدا ہوئی جس میں اسلحہ کے زور پر راجہ برادری کی 19 سالہ لڑکی علینہ بی بی کو اٹھا لیا گیا جس میں پولیس تھانہ کڑانہ نے مغوعیہ کے والد راجہ آصف کی رپورٹ پر مقدمہ اغواء درج کر لیا لیکن دوشیزہ کا کھچہ سراغ نہ مل سکا جبکہ سرگودھا سے ملحقہ علاقہ بھبڑانہ میں مسلح افراد کی فائرنگ میں گدڑا گھرانے کا شہزاد عرف شادو جابحق ہو گیا اسی اثناء میں پولیس تھانہ کڑانہ نے مقتول کے زیر قبضہ مغوعیہ کو بازیاب کر کے چک 52 جنوبی ورثاء کے سپرد کر دیا گیا جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق مقتول دوشیزہ کے اغواء سمیت کئی مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری بتلایا جا رہا ہے پولیس تھانہ کڑانہ نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے والدہ فاطمہ بی بی کی مدعیت میں 5 نامعلوم مسلح کے خلاف زیر دفعہ 302/148/149 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow