آن لائن باردانہ کی تقسیم منصفانہ طریقے سے جاری ہے ارشد احمد وٹو

سرگودھا َ( اشرف قریشی سے ) ڈپٹی ڈرایکٹر فوڈ ارشد احمد وٹو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ھدایت کے مطابق آن لاین باردانہ کی تقسیم منصفانہ طریقہ سے جاری ہے. ڈسٹرکٹ سرگودھا میں گندم خریداری کے لئے 13خریداری مراکز سینئر قایم ہین جہاں پر کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے. 25 اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دیں جائے گی. انشاءاللہ کوشش ہو گی کہ کسان سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں. ارشد وٹو نے بتایا کہ اس سال سرگودھا میں گندم خریداری کا ھدف 3لاکھ 63ھزار میترک ٹن جنکہ ڈسٹرکٹ سرگودھا میں 13 لاکھ 54 ھزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جسے انشااللہ بآسانی مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بھر میں تمام خریداری مراکز پر ایماندار اور تجربہ کار عملہ تعینات کیا گیا ہے. گندم کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے ویجلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow