تاجروں کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا ندیم خاور

سرگودھا ( محمد تہور بلال اصغر سے )تاجروں کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونا دیا جائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کا رویہ نامناسب ہے ، حکومتی ہدایت کی پاسداری کے باوجود مقدمات کا اندراج ناقابل قبول ہے ، مرکزی انجمن تاجران ایسا کسی بھی تاجر کی شفارشی نہیں ہوگی جو حکومتی ہدایت کے خلاف کام کرتا ہوگا ۔ 12رکنی کمیٹی بنائے دی گئی جو انتظامیہ اور تاجروں کے مسائل حل کرگئی، ڈی پی او سرگودھا سے ایس ایچ او کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ، ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور نے 100 سے زائد تاجروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سیکورٹی انچاراج بھی موجود تھے ، مشاورتی اجلاس سے صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور ، چیرمین خواجہ احمد حینف ، جنرل سیکرٹری ، محمد سیلمان مغل نے خطاب کرتے پولیس کی جانب سے تاجروں کی عزت نفس سے کھیلا جائے رہا ہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے اگر پولیس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو تاجر احتجاج کی کال دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، موجودہ حالات میں کے باعث تاجر طبقہ بری طرح مثاثر ہوا ہے ، تاجروں نے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او سٹی امیر احمد کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جائے ، کیوں کے اس کی وجہ سے انتظامیہ اور تاجروں ایک دوسرے سے دور ہورہے ہیں ، جس پر سیکورٹی انچاراج فضل قادر نے تاجروں کو یقین دلایا کہ تاجروں کے تمام مطالبہ پر ڈی پی او سرگودھا سے مشاورت کرکے مسائل حل کیا جائے گئے ،اس موقعہ پر ایک 12 رکنی کمیٹی بھی تشکیل پائی جو جاری لاک ڈاوں میں تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان کردار ادا کرگئی ، جس کے میں شیخ ندیم خاور ، چیرمین خواجہ احمد حینف ، محمد سیلمان مغل ، مرزا مختار ، میاں عبد الغفار ، شیخ بلال ،انجد محمود بھٹی ، میاں ماجد حیات ، شیخ ایوب الہی ، ریاض مینر ملک علاوہ الدین ، مرزا شاید بیگ اور بد الخالق کمیٹی کے اراکین ہونگے ، مینٹگ کے دوران حکومتی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے 3،3 فٹ کا فاصلہ کے علاوہ دیگر احکامات کو بھی اپنایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow