قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کا خیال اپنے مہمانوں کی طرح رکھا جائے کمشنر سرگودہا فرح مسعود

سرگودہا مقبول مللک سے
کورونا کے مریضوں کی مہمانوں کی طرح خدمت کی جائے ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعودکی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سرگودہا میڈیکل کالج‘نیازی میڈیکل کالج میں قائم فیلڈ ہسپتالوں کا دورہ
سرگودہا میڈیکل کالج میں 80 بیڈز کاہسپتال ‘ نیازی میڈیکل کالج میں 70 بیڈز کا فیلڈ ہسپتال قائم کیاگیا ہے
ضرورت پڑنے پر مزید بیڈز بڑھائے جاسکتے ہیں ۔ کمشنر کو بریفنگ

سرگودہا (22 اپریل 2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ سرگودہا میڈیکل کالج او رنیازی میڈیکل کالج میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے قائم فیلڈزہسپتالوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں ‘ ڈاکٹر ز ‘نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی ودستیابی ‘ادویات کی فراہمی او رمریضوں کے کھانے پینے کے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا ۔ سرگودہا میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ اور کالج پرنسپل ڈاکٹر حمیرا اکرم بھی ہمراہ تھیں ۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ سرگودہا میڈیکل کالج میں 80بیڈز کا فیلڈ ہسپتال تیار ہے او رضرورت پڑنے پر مزید بیڈز میں اضافہ کیاجاسکے گا ۔ ڈاکٹرز ‘ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔ اس طرح نیازی میڈیکل کالج کے فیلڈ ہسپتال کے دورہ پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر او رڈاکٹر فاروق نیازی نے بتایا کہ ابتدائی طو رپر 70 بیڈز کافیلڈ ہسپتال تیار کیا گیا ہے۔ کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ نے بتا یا کہ رائے میڈیکل کالج میں بھی 120بیڈز کافیلڈ ہسپتال قائم کیاگیاہے جہاں مشتبہ مریضوں کو منتقل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیاگیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں چالیس بیڈز‘ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے زیر تعمیر دل وارڈ میں بھی چالیس بیڈز کے آئسولیشن وارڈز کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آئسولیشن وارڈز اور فیلڈ ز ہسپتالوں میں طبی عملہ شفٹوں میں کام کررہا ہے ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے نجی شعبہ کی جانب سے اس مشکل وقت میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کے جذبہ کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثرہ مریض آپ کے مہمان ہوں گے ان کی انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر خدمت کی جائے تاکہ وہ یہاں سے صحت یاب ہو نے کے بعد آپ لوگوں کو دعائیں دیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا کے خلاف جنگ میں سرکاری او رنجی شعبہ کے لڑنے والے ڈاکٹر ز ‘ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے جذبہ کو بے حد سراہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فرنٹ لائن محکمہ صحت کے عملہ کو ہر ممکن تحفظ او رتمام حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow