پولیس اور عوام ملکر معاشرے کو پر امن بناسکتے ہیں ڈی پی او سرگودہا

سرگودھا:پولیس اور عوام نے ملکر معاشرے کو پرامن بنانا ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر تمام مکاتب فکر کے علماء وسول سوسائٹی سے رمضان المبارک کے دوران حالات کو پرامن رکھنے کیلئے میٹنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ایس ڈی پی او ز اپنے اپنے سرکل کے علمائے کرام وسول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور حکومتی ہدایات سے متعلق بریفنگ دیں گے اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرکل اعجاز حسین اور ساہیوال سرکل فضل عباس نے اپنے اپنے دفتر میں میٹنگ کی۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات سے آگاہی دی۔ علماء وسول سوسائٹی نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور پرامن رمضان المبارک کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیاجبکہ سرکل کوٹ مومن فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow