تھانہ صدر بھلوال کی کاروائی اسلحہ اور منشیات فروش گرفتار کرلئے

سرگودھا:تھانہ صدر بھلوال پولیس کی کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے منشیات واسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر انسپکٹر محمد طفیل نے سب انسپکٹر محمدعاصم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ صدر بھلوال کے مختلف علاقوں نبی شاہ بالا اور چک نمبر15شمالی میں ریڈ کرکے ملزمان جواد حسین ولد اعجاز حسین سکنہ نبی شاہ بالا سے ہیروئن1250گرام، محمدانور ولد شاہ محمد سکنہ نصیر پورکلاں سے شراب90بوتل، محمد منیر ولد باطی خان سکنہ چک نمبر4جنوبی سے شراب80بوتل، عامر شہزاد ولد سرفراز سکنہ پرانا بھلوال سے بندوق12بور اور مجاہد عباس ولد ممتاز سکنہ مقام حیات سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow