مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان فوج عوام کے زمانہ بشانہ کھڑی ہے میجر جنید

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)پاکستان آرمی کے میجر جنید نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اس مصیبت کی گھڑی میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے آفیسرزاور جوان اس موزی وبا سے بچا وکیلئے عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں وہ اے سی آفس میں چیف آف آرمی سٹاف کرونا ریلیف فنڈز سے وادی سون کے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور وادی سون کے 100مستحق گھرانوں راشن تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مستحق اور دیہاڑی دار مزدور طبقہ کی دراصل رب کریم کو راضی کرنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے 100 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم میں جابہ جنوبی سے 2 ،جابہ شمالی سے 8, احمد آباد سے 5, محلہ مہرال نوشہرہ 10, محلہ عدلیال سبھرال 10, مردوال سے 10, سبھرال سے 10, کھبیکی سے 10, سوڈھی بالا سے 10, کدھر سے 5,چامبل سے 5,گنہیر سے 10اورپوٹھاسے 5 گھرانے شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حافظ عمران نصیر نے بتایا کہ میجر جنید کی نگرانی میں 100 گھرانوں میں یہ راشن تقسیم کیا گیا ہے اس راشن بیگ میں اشیا خوردونوش کی تمام چیزیں موجود

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow