ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے صدر مسلم لیگ شہباز شریف کی ھدایت پر ڈاکٹروں میں حفاظتی کٹ تقسیم کیں

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں شہباز شریف کی ہدایات پر،ضلعی صدر خوشاب ڈاکٹر غوث محمد نیازی،سابق وفاقی سیکرٹری ملک طاہر سرفراز اعوان،سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کی جانب سے ٹی ایچ کیوا ہسپتال نوشہرہ میں ڈاکٹرز اور سٹاف کیلئے ماسک اورحفاظتی کٹس بھیجی گئی ماسک اور حفاظتی کٹس تحصیل خوشاب صدرحاجی بشیر احمد ،مسلم لیگ ن رہنما ملک آصف شاہین اعوان،ملک فرید چیگی،ملک مظہر الحق اورملک فتح خان کاہو نے ٹی ایچ کیو اہسپتال ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک کے حوالے کیا ڈاکٹر ثوبیہ جاویدنے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور انکے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹرز اور ہسپتال میں موجود عملہ کو یاد رکھا اس موقع پر ملک آصف شاہین اعوان نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ کرنے والے ڈاکٹرز کواور طبی عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پور ی قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ڈاکٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow