موجودہ حکومت تاحال کنٹینر سے نہیں اتری سراج الحق

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سوئی پرانے کنٹینر پر اٹکی ہوئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کرونا کے مسلہ پر ابھی تک مشترکہ ایکشن پلان مرتب نہیں کیا گیا ۔ محض اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کا لاک ڈاؤن ہے باقی ملک میں سب اپنی مرضی کر رہے ہیں ۔
سرگودھا میں جماعت اسلامی کے مرکز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ایک طرف کہتی ہے کہ ہم حالت جنگ میں جبکہ دوسری طرف کسی سے مشاورت بھی نہیں کیا جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر حکومت لاک ڈاؤن کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہوسکی ۔ کرونا نے پوری دنیا کو قید خانہ بنا کر رکھا دیا ہے ۔ انسان محصور ہوگیا ہے ۔انسانی عقل شکست کہا گئی ہے ٹیکناولوجی نے بھی جواب دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا اب پونے 8 ارب انسانوں کو رب کریم کا دروازہ کھٹکٹانا ہوگا ۔ جماعت اسلامی کے کارکن اور قائدین 24 اپریل کو صبح 8 بجے سے 10 بجے تک مساجد کی صفائی کریں گے اور اللہ تعااللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں مانگے گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمشہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانیوں کی مد د کی ہے اور اب بھی دکھی انسانیت کی مدد کیلئے جماعت اسلامی میدان میں آگئی ہے ۔ حکومت کرونا کے نام پر پیسہ مانگ کر جمع کر رہی ہیں ہم خرچ کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow