سرگودہا مسیحی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا

سرگودھا میں مسیحی جوڑے نے دعوت اسلام کو قبول کر کے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفے چشتی نے ایک عیسائی جوڑے کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا جس پر نوجوان شان مسیح کا اسلامی نام محمد علی شان اور دوشیزہ صباء مسیح کا اسلامی نام صباء فاطمہ رکھا دیا گیا۔اس موقع پر موجود گواہان نے نو مسلم جوڑے کو دعوت اسلام قبول کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow