سرگودہا ریجن میں کورونا مریضوں کی صورتحال

سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں 60 کنفرم مریض ہیں جبکہ علاقہ میں قرنطینہ 48 افراد کو منفی رزلٹ آنے پر گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں کامرس کالج بھکر قرنطینہ سنٹر سے مزید 48 افراد کا رزلٹ منفی آنے پر انہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا جس کے بعد علاقہ میں 80 افراد قرنطینہ موجود ہیں جن میں 63 افراد کامرس کالج، اور 17 افراد دریاخان میں موجود ہیں جن کا کورونا رزلٹ ابھی آنا باقی ہے۔جبکہ ضلع بھکر میں 60 قرنطینہ افراد کے رزلٹ پازیٹو آئے جن میں 54 افراد کا تعلق کامرس کالج قرنطینہ، 2 افراد ڈسٹرکٹ جیل بھکر 1 ہسپتال ڈسپنسر، 1 پٹواری حلقہ اور 2 ملتان سے آئے زائرین شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow