صدر مسلم مسلم لیگ شہباز شریف نے ریجن سرگودہا میں ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹ بھجوا دی مقامی ایم این ایز اور ایم پی اے نے تقسیم کیں

سرگودھا : مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعلی’ پنجاب و موجودہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی طرف سے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی کٹس کی تقسیم میں سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر میں ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو 100 حفاظتی کٹس فراہم کردی گئیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع بھکر کی تحصیل دریاخان ٹی ایچ کیو میں 20 کٹس،ٹی ایچ کیو کلورکوٹ میں20 کٹس اور ٹی ایچ کیو منکیرہ میں 20 کٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کیلئے 40 کٹس فراہم کر دی گئیں۔مسلم لیگ ن کے راہنما اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طرف سے ماسک، سینیٹائزر،حفاظی کٹس اور دیگر ضروری اشیاء بھکر کے سابق صدر ایم این اے عبدالمجید خان خنانخیل اور مقامی راہنما تیمور خان خنانخیل نے متعلقہ ایم ایسز میں تقسیم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow