سرگودھا میں ایک مہینے سے زائد کا لاک ڈاؤن تاجروں اور پولیس جھڑپیں معمول بن گئیں

سرگودھا میں لاک ڈاون کے ایک ماہ ہو گیا جس میں دوسرے روز بھی انتظامیہ اور پولیس کی خلاف ورزی کے مرتکب کے خلاف ایکشن پر انجمن تاجران نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر لاک ڈاون اور تجاوزات کے عادی مافیا کے حوصلے بلند کر دیئے۔سرگودھا شہر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے خلاف کاروائی کے دوران درزی خانہ کے مارکیٹ میں کھلی دوکانیں پکڑ کر مارکیٹ سیل کر دی جس سے بلائی منزل پر درازی کا کام کرنے والے تاجران لاک اپ ہو گئے جن کی اطلاع پر انہیں نکال کر دوبارہ سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد دکانیں سیل کرنے کے ساتھ پکڑ دھکڑ جاری رہی بعض مقامات پر سیلیں توڑ دینے کی اطلاعات ملتی رہیں۔زرائع کے مطابق شہر میں گرفتاریاں ، دوکانیں سیل اور تجاوزات کا سامان قبضہ سرکار میں لیتے ہوئے شاہرائیوں کو خاردار تاریں بچھا آمد رفت جام کر دی گئی سرگودھا میں ایک ماہ سے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کے باوجود دوکانیں بند کر کے تاجران گاہکوں کو اندر بند کر کے سامان فروخت کے علاوہ دوکانوں کے باہر ریڑیوں پر سامان سجا کر فٹ پاتھ اور گزر گاہوں بلاک کرنے اور ڈبل سواری سمیت آمدورفت جاری بازاروں میں خریداروں کا رش جاری تھا جس کے خلاف اکا دھکا کاروائیوں سے خلاف ورزی کرنے والا مافیا سرگرم اور متحرک رہا گزشتہ روز دو روز سے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سخت ایکشن پر مرکزی انجمن تاجران نے اجلاس طلب کر کے کاروائی کو نامناسب قرار دیتے ہوئے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر تاجروں کو یقین دلایا کہ ان کی جنگ لڑی جائے گی جس سے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے حوصلے بلند ہو گئے جبکہ متعدد دوکانوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی پانے جانے کی اطلاعات بھی رہیں۔جبکہ اندرون شہر آمدورفت کی روک تھام کے لئے شاہرائیوں پر خاردار تاریں بچھا کر آمدورفت کو جام کر دیا گیا اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ڈبل سواری،خریداری اور جگہ جگہ ہجوم کی شکل میں دیکھنے میں آتی رہی ہے۔اندرون شہر بلاک 4 کی ایک مارکیٹ کو دوکانیں کھولی جانے پر سیل کر دیا گیا جس کے باعث بلائی منزل پردرزی خانہ پر کام کرنے والے تاجران بند ہوئے تو علاقہ میں بھگدڑ مچ گئی میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران نے سیل کھولنے کی بجائے بند افراد کو نکال کر مارکیٹ کو دوبارہ سیل کر دیا گیا انتظامیہ کے مطابق دوکانیں کھول کر کاروبار کرنے والوں کو 20 سے 50 ہزار جرمانے کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow