برائلر گوشت کے ریٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے

سرگودھا(آن لائن ) کورونا کی بنا پر برائلر مرغی کے استعمال میں کمی کی وجہ سے ریٹ نیچے آگئے تھے اور اکثر چھوٹے کاروباری کورونا کا جھٹکا برداشت نہ کرسکے اور نقصان کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب دوبارہ برائلر گوشت کے ریٹ بہتر ہورہے ہیں اور آج مرغ کی مارکیٹ میں فروخت 180 روپے رہی جبکہ یہ ہی برائلر دو ہفتے پہلے 139 روپے تک کے ریٹ پر دستیاب تھا لیکن کچھ ذرائع بتا رہے ہیں کہ کچھ فارم مالکان کو نقصان ہونے کی بنا پر فارموں میں مال نہیں ڈالا گیا جس کی بنا پر آگے چل کر برائلر کے ریٹ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے شہر میں میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی  گئی اورمرغی کا گوشت8 روپے فی کلو سستا ہو گیا اور  فارمی انڈے 3 روپے فی درجن کمی کے بعد 104 روپے  فروخت ہورہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow