ضلع بھر میں پینے کا صاف بہت بڑا مسئلہ بن گیا حکومت کی جانب سے واٹر سپلائی سکیموں پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے) گزشتہ چار روز سے گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ جہاں معمولات زندگی کی تبدیلی کا سبب بن رہا ہے وہاں اسی تناسب سے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے،جبکہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے قبل از وقت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی مگر وسائل کی کمی،واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام ٹھپ ہونے اور کورونا سے بچاؤ کے انتظامات میں مصروفیات کے باعث ان ہدایات پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،جس کی وجہ سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ پانی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے،بالخصوص گنجان آباد علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں،یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مضر صحت اور زمینی پانی کے استعمال سے پیٹ کے بڑھتے ہوئے امراض لاک ڈاؤن کی صورتحال میں باعث تشویش ہیں،شہریوں نے ارباب اختیار کو فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow