ٹیکس گزار کے علاؤہ کسی شخص کو انتظامی کمیٹیوں میں شامل نہ کیا جائے محمد حسن یوسف

سرگودھا ( محمد تہور بلال اصغر سے) ٹیکس گزار کے علاوہ کسی بھی شخص کو کسی سرکاری سطح پر قائم ہونیوالی کمیٹیوں میں شامل نہ کیا جائے امن کمیٹی ہو یا پرائس کنٹرول کمیٹی یا اسی طرح کی حکومتی سطح پر قائم ہونیوالی کمیٹیوں میں صرف اور صرف ٹیکس گزار شخص کو ہی ممبر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد حسن یوسف نے کیا انہوں نے کہا کہ اسی طرح تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی صرف اور صرف ٹیکس گزار ہونے چاہئیں تاکہ ٹیکس میں اضافہ ہو اور حکومت کو بھی پتہ ہو کہ اس تنظیم اور کمیٹی کا کون عہدیدار یا ممبر ہے عثمان عتیق نے کہا کہ بدقسمتی سے سرکاری سطح پر قائم ہونیوالی کمیٹیوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ٹیکس گزار بھی نہیں ہیں اور انہیں اعلیٰ کمیٹیوں میں شامل کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں محمد حسن یوسف نے کہا کہ ٹیکس گزار عہدیدار بنانے کے فیصلے سے ٹیکس میں اضافہ ہوگا اور کمیٹی میں اچھے لوگ شامل ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow