وارننگ کے باوجود ڈی ایچ کیو سرگودہا کے حالات بہتر نہ ہوسکے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)حکام کے واضح احکامات اور وارننگ کے باوجود ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کارکردگی بہتر نہیں بنا سکی اور بد انتظامی کے باعث مسائل کے ساتھ ساتھ قائم کئے گئے کرونا ایمرجنسی سنٹر کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق کمشنر نے کچھ روز قبل دورہ کے موقع پر صورتحال کا جائزہ لے کر کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دینے اور سخت وارننگ کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق سو فیصد عملدرآمد اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ کو انتظامی امور بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی، اور یہ بھی واضح کیا تھا کہ بصورت دیگر ایم ایس سمیت ہسپتال کے ایڈمن اور اکاؤنٹ برانچوں کے عملہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، مگراس کے باوجود عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کررکھے ہیں او رایم ایس کی جانب سے تاحال نہ تو ہسپتال میں مطلوبہ سا مان کی مکمل فراہمی ممکن بنائی جا سکی اور نہ ہی آؤٹ ڈور وارڈز عام مریضوں کیلئے کھلے گئے، اسی طرح انڈور وارڈز میں بھی دیگر بیماریوں کے مریضوں اور ان کے لواحقین کوعلاج معالجہ کی مناسب سہولیات و ادویات فراہم نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے،اور باعث تشویش امر یہ ہے کہ ان کی شکایات دور کرنے کی بجائے الٹا انہیں دھمکانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال سے نکالنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،ہسپتال کے کئی حصے نو گوایریا میں تبدیل ہو چکے ہیں،اور ایم ایس و ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے،جس پر مریضوں اور لواحقین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow