ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا اور ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں میں مناسب طبی سہولیات نہ ہونے سے قیدیوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں میڈیکل افسران اور مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بڑھتے ہوئے مسائل باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق جیل ہذا کے ہسپتال میں میڈیکل آفیسر میل، سینئرماہر نفسیات،جونیئر ماہر نفسیات، نرسنگ اسسٹنٹ، ڈینٹل ٹیکنیشن،لیڈی ڈسپنسر اور لیب ٹیکنیشن کی سیٹیں ایک عرصہ سے خالی ہیں جن پر تعیناتی کیلئے جیل انتظامیہ متعدد مرتبہ ہیلتھ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے رجوع کر چکی ہے مگر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جہاں اسیران کے طبی مسائل بڑھ رے ہیں وہاں کورونا کے خطرات کے پیش نظر صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں ضلعی سطح پر ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دے کر ہنگامی بنیادوں پر متذکرہ سیٹوں پر بھرتیوں و تعیناتی کے احکاما ت جاری کئے مگر ان پر عملدرآمد انتہائی سست روی کا شکار ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اس سلسلہ میں ترجیح بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا ئیں بصورت دیگر صورتحال کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow