لاک ڈاؤن کا بہانہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے انکار کردیا یہ سفید پوش طبقہ پریشانی کا شکار ہوگیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی سرگرمیاں ماند پڑنے کے باعث پرائیویٹ سکولوں کی بڑی تعداد نے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دیں، جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ جو کہ ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھاتے ہیں کو شدید مالی مشکلات در پیش ہیں، اور صورتحال ان کیلئے بھی باعث تشویش ہوتی جا رہی ہے، ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان دنوں نئے داخلوں کے ساتھ ساتھ معمول کی فیسیں وصول کی جاتی ہیں یہ سلسلہ مکمل طور پر ٹھپ ہونے کی وجہ سے بلڈنگز کے بھاری کرایے، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی جہاں ناممکن ہو کررہ گئی ہے وہاں اساتذہ کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئے کوئی ذریعہ نہیں، اس ضمن میں حکومت یا تو ہمیں خصوصی پیکج دے یا پھر صرف سکولوں کی انتظامیہ کو دن کے مخصوص اوقات میں ادار ے کھولنے کی اجازت دے تاکہ فیسیں وصول کر کے ہم تنخواہیں ادا کر سکیں،دوسری جانب متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ان کا سرکٹ بھی شدید متاثر ہوا ہے، سفید پوشی کے باعث کسی سے امداد کا سوچ بھی نہیں سکتے، حکومت اور سکولوں کی انتظامیہ کو اس حوالے سے مشترکہ لائحہ امل اپنانے اورخصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow