وزیراعظم کے احساس پروگرام کے فوائد مہوڑیانوالہ خوشاب نہ پہنچ سکے

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)وزیر اعظم کے احساس کفالت پروگرام سے ابھی تک پسماندہ موضع مہوڑیانوالہ کے مستحق خاندان شامل نہیں ہو سکے کہ ان کے موبائل فون ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی سہولیات میسر نہ تھی کہ وہ میسیج کرکے معلومات حاصل کرتے مقامی لوگوں محمد رشید،فتح بیگ،ظفراقبال،غلام محمد ،محمد احسان ،حافظ رئیس ،نذیر احمد نذر محمد، حافظ محمد یوسف نے بتایا کہ ہمارے گاوں کے سینکڑوں مستحق افراد احساس کفالت سے محروم ہوگئے ہیں ماسوائے چند گھرانوں کے جنکی قائدآباد آمدورفت تھی انہوں نے سیاسی نمائندوں ،متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ آج تک ہماری دادرسی تک ہمارے گاوں مہوڑیانوالہ کا کسی نے دورہ نہیں کیااس سے قبل بھی گورنمنٹ کی جانب سے امدادی فنڈز بینظیر انکم سپورٹ میں بھی اہل مہوڑیانوالہ کے مستحق افراد کی رسائی ممکن نہیں ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow