سرگودہا پولیس نے 13 اشتہاری گرفتار کرلئے

سرگودھا:پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی، مختلف وارداتوں میں مطلوب مزید13اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھاوریاں پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان زاہد عمران ولد نذر محمد سکنہ منڈی بہاوالدین، غلام عباس ولد اللہ یار تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاوالدین کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح دیگرچوری، نقب زنی، چیک ڈس آنراور فراڈ جیسی وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے علی رضا ولد نگاہ حسین سکنہ چک81شمالی، محمد نعیم ولد احمد سکنہ دھریمہ، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد اکرم ولد عبدالغنی سکنہ نورحیات کالونی، وقاص ولد فیاض سکنہ7شمالی، تھانہ میانی پولیس نے خالد ولد اقبال سکنہ رکھانوالہ، ذوالفقار ولد اقبال سکنہ رکھانوالہ، ظفر ولد شیر خان سکنہ چک نظام، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے محمد قاسم سکنہ محمد بخش سکنہ ضلع جھنگ، تھانہ پھلروان پولیس نے عدنان عرف دانی ولد احمد سکنہ پھلروان، تھانہ سلانوالی پولیس نے صوبہ عرف عارف خان ولد غلام محمد سکنہ چک14بھلوال اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد فیاض ولد لال سکنہ چک 84جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارمجرمان اشتہاریوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow