وادی سون کو بہترین سیر گاہ بنانے کیلئے حکومت پنجاب پچاس کڑوڑ کے فنڈ دے گی

سرگودھا : حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے وادی سون کیلئے آئندہ بجٹ میں 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تیاری شروع کردی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وادی سون کو بہترین تفریح گاہ بنانے کیلئے متعدد بار یہاں کا دورہ کیا اور اسے سیاح کیلئے بہترین جگہ قرار دیا وادی سون میں کھبیکھی جھیل‘ کنہٹی باغ‘ اوچھالی جھیل کو بہترین تفریح گاہ بنانے کے علاوہ کھبیکھی جھیل پر سیاحوں کیلئے چیئر لفٹ بھی لگائی جائیگی اس کے علاوہ اس جھیل کے قریب خوبصورت پارک بھی بنایا جائیگا جبکہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے محکمہ ہائی وے سے مفصل رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو ان تفریح مقامات پر پہنچنے کیلئے بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow