لاک ڈاون کی خلاف ورزی 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج 19 دوکانیں سیل

لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر 24 افراد کے خلاف مقدمات درج ‘19دکانیں سیل

سرگودہا : اسسٹنٹ کمشنرعمر دراز گوندل نے لاک ڈائن کی خلاف ورزی پر 24 افراد کےخلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں جبکہ 19دکانوں کو سیل کر دیاہے ۔انہوں نے تاجروں پرواضح کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس آرڈی نینس کی پابندی کریں تاکہ اس وائرس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کی وباءجتنی جلدی کنٹرول ہو گی ان کا کاروبار اتنی جلدی ہی کھول دیاجائیگا ۔ وہ انتظامیہ سے تعاون کر یں یہ تاجروں اورشہریوں کے وسیع ترمفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مریضوں کی تعداد کا یہی تناسب جاری رہا تو حالات شہریوں او رتاجرو ں کے لئے نقصان دہ ہوںگے او رانتظامیہ کو مجبورا انتہا ئی اقدامات اٹھانا پڑیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow