ڈینگی تلاش کرنے والی ٹیموں کو انعام دینے کا فیصلہ ناہلوں کے خلاف کاروائی ہوگی

ڈینگی لاروا تلاش کرنے والی ٹیموں کو انعام ‘ غیر فعال اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

سرگودہا : ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی لاروا تلاش کرنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازیں جبکہ غیر فعال اور غیر متحرک افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ تھر ڈپارٹی کے ذریعے لاروا ملنے کی صورت میں ا س علاقے کی ٹیم کےخلاف پرچے درج کروائے جائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کیمپ آفس میں منعقدہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال غلام شبیر طاہر ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ‘ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ فوکل پرسن انسداد ڈینگی ڈاکٹر طارق حسن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ٹائر شاپس ایسوسی ایشن ‘ فیکٹری وپٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی جائے او رانہیں خبر دار کیا جائے کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں ان کے احاطے سیل کر دیئے جائیں گے ۔وہ انسداد ڈینگی تربیت حاصل کریں او رڈینگی لاروا کی تلاش میں انتظامیہ اور ٹیموں کی مدد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے نجی وسرکاری سکولوں او رکالجوں کے احاطوں اورچھتوںکو چیک کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہیں ہاٹ سپاٹ ڈیکلیئر کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے انٹامالوجسٹ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی او رانہیں کہاکہ وہ انڈڈور و آئوٹ ڈور ٹوٹی اور شکستہ ٹینکیوں ‘ گملوں وغیرہ کی سرویلنس کریں ۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر لاروا تلاش نہیں کیا جائیگا تو ڈینگی کے مریض سامنے آ ئیں گے جس علاقے سے مریض تشخیص ہوںگے وہاں کی ڈینگی ٹیموں کےخلاف ضابطے کی کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے تمام تحصیلوں میں انسدادڈینگی وریویو کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں دو بار ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیں۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اجلاس میںشرکت نہ کرنے او رفروٹ وسبزی منڈیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی نہ کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال رواں کے دوران اب تک چار انڈڈور او ر25 آئوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلاش کیا جاچکاہے جبکہ صرف 22 اپریل کو پانچ مقامات سے لاروا کا ملنا انسداد ڈینگی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مقامات کو سیل کرنے او رمالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 5053 ہاٹ سپاٹ میں سے 1143 کو کور کیا گیاہے ۔فوکل پرسن انسداد ڈینگی پروگرام ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ ضلع میں 39 مشتبہ کیسز میں سے ایک میں بھی ڈینگی کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ علامات والے تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر فعال افسران اوراہلکاروں سے بھی وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے کورونا وائرس کے مریضوں اور قرنطینہ افراد کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow