جماعت اسلامی آج جمعہ کے دن کو مساجد کی صفائی کی طور پر منائے گی سراج الحق

سرگودھا : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آمد رمضان کے سلسلہ میں کل بروز جمعہ المبارک ملک بھر مساجد کی صاف ستھرائی کا کام کیا جائے گا اور ہر کارکن اپنے علاقہ کے ایک مستحق گھرانے کی سحری اور افطاری کا بندوبست کرئے گا۔یہ حکم امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے دورہ سرگودھا پر این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں آج جمعتہ المبارک کو جماعت اسلامی کے کارکن ملک بھر میں مساجد کی دھلائی اور جراثیم کش سپرے کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کے ہر کارکن کی ذمہ داری ہو گی کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینہ میں اپنے علاقہ کے ایک گھرانے کی سحری اور افطاری کے بندوبست کا اہتمام کرئے۔سراج الحق نے کہا کہ یہ کام کسی فنڈ سے نہیں اپنی مدد آپ کے تحت کارکنان اپنی جیب سے رضا الہی کے لئے کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے پیدا مصیبت کی اس کڑی میں مستحقین کی امداد کا کام یومیہ کی بنیاد پر جاری ہے۔سرگودھا میں جماعت کے کارکنان،الخدمت کے رضاکاروں اور ورکروں نے اب تک چھ ہزار گھرانوں میں راشن اور حفاظتی سامان ماسک ،سینیٹائزر تقسیم کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow