ڈبل سواری کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے کمشنر سرگودہا

کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع میں لاک ڈاون اور موٹر سائیکل ڈبل سواری کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت ایس او پیز کے تحت عمل درآمد کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے حکومت کی جانب سے کھلولنے والے اداروں پر سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے لاک ڈاون میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے والے تاجروں کے تحت ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ہسپتالوں‘ بازاروں اور نجی ٹرانسپورٹ میں ہر فرد کو ماسک کے استعمال کے لازم قرار دیا اورماسک کے بغیر بازاروں میں پھرنے والے افراد کےخلاف کارروائی کاحکم دیا ۔انہوں نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حکم نامے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow