کچی شراب سے ہلاکتوں کا معاملہ پولیس مصروف تفتیش

سرگودھا : وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے سرگودھا میں کچی شراب سے 6 ہلاکتوں اور 2 کی حالت غیر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹس طلب کر لیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں گھر میں کچی شراب تیار کر کے دوستوں کو پلانے سے چھہ ہلاکتوں اور دو افراد کی حالت غیر ہونے کے واقعہ کا وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹس طلب کر لیں۔تاہم ڈی پی او سرگودھا فیصل گزار نےاے ایس پی سٹی احمد شاہ سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو لوگوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وقوعہ کے تمام ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق چار پانچ روز قبل خالد نامی شخص نے اپنے گھر میں شراب بنائی اور دوستوں کو پلائی جس سے وہ خود اور اس کے پانچ دوست کاشف، ایمان، ناصر ، منظور اور نونا ہلاک جبکہ سمیول اور سنی کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow