پنجاب میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )پنجاب حکومت کی یکم مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز، سرکاری دفاترمیں کام کی مشروط اجازت اور ایکسپورٹ سے منسلک مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دیئے جانے پر بھی غور، وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق   پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈاؤن میں یکم مئی تک توسیع کی تجویز دے دی ہے، اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں محدود اوقات کار کیساتھ کام کی مشروط اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، اجازت دینے کی صورت میں محکمے کے سربراہ کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ ایک جگہ پر 3 سے زائد ملازمین اکٹھے نہ ہونے دیں اور تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ایکسپورٹ سے منسلک مزید صنعتوں کو بھی کام کی اجازت دی جائے گی لیکن انہیں محکمہ صنعت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق تمام تجاویز وفاقی حکومت کو بھیجی جائیں گی، وفاقی حکومت کی حتمی منظوری اور ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow