لاہور ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں نے 8ارب سے زائد فنڈز مانگ کئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ایل ڈبلیو ایم سی نے آئندہ مالی سال دوہزار بیس اکیس کے بجٹ کی تیاری شروع کردی،محکمہ بلدیات نے ایل ڈبلیو ایم سی سرگودھا سمیت پنجاب کی تمام ویسٹ کمپنیوں سے بجٹ تفصیلات مانگ لیں۔محکمہ بلدیات کی دستاویز کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں شہر کی صفائی پر آٹھ ارب اٹھانوے کروڑ سے زائد خرچ کئے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی نے آئندہ تین ماہ کے لئے چھ ارب سے زائد بجٹ ایلوکیشن ظاہر کی ۔ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر ایل ڈبلیو ایم سی کا مالی سال دوہزار انیس بیس کا بجٹ پندرہ ارب چوالیس کروڑ سے زائد رکھا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ مئی سے قبل تجویز کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی حکام کے لئے بجٹ تیاری میں کفایت شعاری اپنانا اہم چیلنج ہوگا۔ جس پر ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے بجٹ میں اضافہ نہ کرنے اور آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے براہ راست ساڑھے چار ہزار ورکرز کی بھرتیوں اور تنخواہوں کی مد میں بھی اخراجات کا سامنا ہوگا ۔ آئندہ بجٹ تیاری کے دوران کمپنی کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں ، مراعات ، فیول اور دیگر اخراجات پربھاری اخراجات کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow