اج جمعتہ المبارک کو یوم توبہ کے طور پر منایا گیا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ضلع بھر میں جمعۃ المبارک کو یوم توبہ و رحمت کے طور پر منایا گیا مساجد میں اس موقع پر خصوصی دُعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیاکرونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی دُعائیں کی گئیں نماز عشاء کے اوقات میں مساجد میں آنیوالوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان جماعت کے دوران مناسب فاصلے کی وجہ سے کئی مساجد میں جگہ کم پڑنے سے لوگوں کو گھروں میں نماز کی ادائیگی کرنا پڑی علماء کرام کی جانب سے نماز جمعہ اور تراویح کے دوران تمام نمازیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مساجد میں چھوٹے بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو نہ لائیں تاکہ کرونا وائرس سے بچا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow