تحریک انصاف کی حکومت محکوم طبقوں کی آخری امید ہے راجہ عبدالوہاب

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور موجودہ حالات میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد میں 12 ہزار روپے فی خاندان رقم کی تقسیم سے ثابت ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گزشتہ روز انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر راجہ عبدالوہاب نے بابر اعوان کو سرگودھا آنے کی دعوت دی اور کہا کہ ہماری فیڈریشن جس طرح کھیلوں کے فروغ اور مقامی کلچر کو تقویت دے رہی ہے اس کی کارکردگی دیکھیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ بابر اعوان کی صلاحیتیں کسی سے پوشیدہ نہیں وہ عوامی فلاح و بہبود اور پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے بابر اعوان نے راجہ عبدالوہاب کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سرگودھا کا دورہ کرینگے اور وہاں پر پی ٹی آئی کی قیادت سے خصوصی ملاقات کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow