دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کی مکمل خاموشی قابل تشویش ہے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

سرگودھا (بیورو رپورٹ) دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی حیران کن ہے یہ ادارہ صرف مسلمانوں کے علاوہ تمام قوموں کے مفادات کیلئے کام کررہا ہے بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن چکا ہے سر عام قتل و غارت کا بازار گرم ہے مگر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ RSS کے دہشتگرد مساجد اور قبرستان میں بھی حملوں سے باز نہیں آرہے انہیں بھارتی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے عالمی ادارہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارتی مظالم کا نوٹس لیکر انہیں فوری طور پر بند کرائے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے مترادف اگر مسلمانوں نے اپنے حق کیلئے ہتھیار اٹھایا تو اقوام متحدہ انہیں دہشتگرد کہے گی اس لئے امت مسلمہ کے تمام ممالک اقوام متحدہ سے علیحدگی اختیار کریں کیونکہ یہ ادارہ کسی طرح بھی مسلمانوں سے مخلص نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow