سرگودہا گٹروں کا پانی نکالنے والی سکر مشین کورونا سپرے مشین میں تبدیل سیوریج کے مسائل جنم لینے لگے

سرگودھا (بیورو رپورٹ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گٹروں کا پانی نکالنے والی سکر مشین کو سپرے مشین میں تبدیل کردیا ہے جس پر شہریوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گٹروں کا پانی نکالنے والی مشین میں پہلے ہی لاکھوں قسم کے جراثیم ہیں اسے جراثیم کش سپرے مشین میں تقسیم کرنا بلدیہ انتظامیہ کی عقل پر ماتم کرنے کے مترادف ہے کمشنر سرگودھا ایسا کرنیوالوں کیخلاف فوری کاروائی کریں اور ان سے جواب طلب کریں کہ انہوں نے گٹروں کی صفائی کرنیوالی اس گاڑی کو سپرے میں تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں محسوس کی اور اس کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں اور اس کی جگہ صاف گاڑی کو سپرے کیلئے استعمال کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow