مڈھ رانجھا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا عابد حسین سے:تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتارچار ملزمان سے چرس1170گرام وشراب برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عابد خان، غلام مصطفی اور محمد رفیق پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ مڈھ رانجھا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان نور محمد ولد مولا بخش سکنہ گھلاپور سے چرس1170گرام، محمد الیاس ولد فاروق سکنہ گھلاپورسے شراب20لیٹر، محمد اصغر ولد محمداکرم سکنہ گھلاپورسے شراب18لیٹراور محمد سلیم ولد محمد اکرم سکنہ گھلاپورسے شراب15لیٹربرآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow