سرگودہا ناجائز اسلحہ رکھنے والے 11 افراد گرفتار

سرگودھا: پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،مزید12ملزمان گرفتار، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے عرفان ولد مظفر حسین سکنہ بلاک زیڈ سے چرس510گرام، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے نوشیر ولد جامہ سکنہ چک157شمالی سے چرس400گرام،تھانہ لکسیاں پولیس نے منصب علی ولد سادا سکنہ ٹھٹھ گلوتر سے شراب20بوتل، حق نواز ولد فیروز سکنہ ٹھٹھ گلوتر سے شراب18بوتل، اظہر عباس ولد بشیر احمد سکنہ حیات پور سے بندوق12بور، تھانہ میلہ پولیس نے ساجد علی ولد محمد امیر سکنہ واں میانہ سے شراب15بوتل،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے حسنین ولد محمد علی سکنہ کوٹ مومن سے کلاشنکوف،تھانہ پھلروان پولیس نے غلام محمد ولد یارا سکنہ سالم سے رائفل444بور،تھانہ کینٹ پولیس نے محمد آصف ولد فتح خان سکنہ طارق آباد سے بندوق12بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے خالقداد ولد دوست محمد سکنہ نبہ سے بندوق12بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے بری سلطان ولد محمد اقبال سکنہ چک55شمالی سے پسٹل30بوراور تھانہ صدر پولیس نے ممتاز ولد جلال خان سکنہ اجنالہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow