ضلع میں اس وقت کورونا کے 200 مریض ہیں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نئیر شیخ

سرگودہا (24 اپریل 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ دو سو پازٹیو مریض ہیں جن میں 118 تبلیغی ‘43زائرین ‘7 غیر ملکی افراد اور 19 بیرون ممالک سے آئے پاکستانی شامل ہیں ۔ ضلع میں 1082 مشتبہ مریض ہیں جن میں سے 458 کو قرنطینہ مراکز اور 159کو آئسولیشن سنٹرز پر رکھا گیا ہے ۔ چھ مریض صحت یاب ہو کر گھر وں کو جاچکے ہیں ۔ 255کے سیمپل لے کر رپورٹ کےلئے بھجوائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 106 افراد گھروں پر قرنطینہ میں موجود ہیں ۔ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال او رامراض قلب وارڈ ڈی ایچ کیو میں 140 بیڈز کا آئسولیشن سنٹر قائم کیاگیا ہے ۔ زرعی کالج کے تین ہاسٹلز میں38کمروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیاگیا ہے جبکہ تین نجی ہسپتالوں ‘ رائے میڈیکل کالج میں 145 بیڈز ‘ نیازی میڈیکل کالج میں 80بیڈز اور سرگودہا میڈیکل کالج میں 80 بیڈز کے قرنطینہ مراکز ضرورت پڑنے پر استعمال میں لائے جاسکتے ہیں ۔ اس امر کا انکشاف انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاک فوج کے بریگیڈیر ظفر اور بریگیڈیر نذیر کے علاوہ اے ڈی سی آر میثم عباس ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ اور سی او ہیلتھ اتھارٹی رائے سمیع اللہ نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں چیمبر آف کامرس سمیت دیگر تاجروں او رمخیر حضرات سے مل کر ایک لاکھ کے قریب سرجیکل ماسک‘25ہزار صابن او رسینی ٹائزر تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کے وضع کردہ تمام اصولوں وضوابط پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہاہے ۔ مسافر گاڑیوں کی بین الاضلاعی آمد ورفت پر پابند عائد ہے ۔ سماجی فاصلوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے او رماسک استعمال نہ کرنے والے افراد کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی جاری ہے ۔ کورونا آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 24 ایف آئی آر بھی کروائی جاچکی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ضلع بھر میں 1923 سکولز اور 34 سرکاری کالج میں او رطلبا کو تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم گھر پروگرام کے تحت کیبلز کے ذریعے تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون سے مشتبہ اداروں پر وضع کر دہ ایس او پیز کے تحت سختی سے عمل درآمد کروایاجارہا ہے۔ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ‘ پیرا میڈیکل سٹاف او رنرسز کے علاوہ حیل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکو کورونا جنگ میں سپاہی کا کردار ادا کرنے والے افراد کو6 لاکھ 18 ہزار 856 دستانے ‘ ایک لاکھ 19ہزار 122 سرجیکل ماسک ‘ ایک ہزار 654 این 95 ماسک او رحفاظتی لباس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایاکہ لاک ڈاون او ررمضان المبارک میں عوام کو مقررکردہ قیمتوں پر کھانے پینے کے اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے سپلائی چین پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔ گرانفروشی ‘ ذخیرہ اندوزوں او رمصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کو بروقت کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 28 سے بڑھا کر 44کر دی گئی ہے ۔ ضلع میں قائم 240یوٹیلٹی سٹور سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ 22 نئے یوٹیلٹی سٹورز قائم کرنے کیلئے حکومت کو سفارش کی گئی ہے ۔ ضلع میں چینی ‘ آٹا او ردالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں کوٹہ موجود ہے۔ عوام کو گھروں پر سبزیاں او رفروٹ کی فراہمی کے علاوہ علاج معالجہ کیلئے فری ٹیلی میڈیکل سروس کامیابی سے جاری ہے ۔ ضلع بھر میں اب تک 17ہزار پانچ سو مستحق خاندانوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے راشن تقسیم کیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں 27سو رکشہ ڈرائیور‘18780 مزدورون ‘کمرشل 1569 او رانڈسٹریل یونٹس کے 1412 ورکرز کے علاوہ عام دکانوں پر کام کرنے والے 1395 سیلز مینوں کی فہرستیں بھی مرتب کرلی گئی ہیں جبکہ محکمہ زکواة وعشر سات ہزار مستحقین میں چودہ ہزار روپے فی کس تقسیم کر رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انصاف کفالت پروگرام کے تحت فیز ون اور ٹو مین 88140 مستحقین میں بارہ ہزار روپے فی کس تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ فیز تھری میں مزید 21ہزار سے مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کی جائےگی ۔ احساس پروگرام کے تحت اب تک 82کروڑ 79لاکھ تین ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ سے اب تک دکانداروں کو 25لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا ہے ۔ ضلع بھر سے 18ہزار افراد نے ٹائیگرفورس کیلئے رجسٹرڈ کروایا ہے جنہیں جلد ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں ۔
ڈینگی مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 501سرویلنس ٹیمیں کام کر رہی ہیں او راب تک 8لاکھ55ہزار سے زائد گھروں کو چیک کیاگیاہے ۔ عوام الناس میں ڈینگی کے بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے کیبلز پر بھی مہم شروع کی جارہی ہے ۔ کورونا کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کے قیام کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ رمضان المبارک کے حوالے سے بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت او رعلماءکرام کے مابین 20نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کروانے کیلئے مجسٹریٹس او رپولیس کی انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے ضلع بھر کے 45جید علماءکرام کی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے ۔ ایجنڈا کی خلاف ورزی کے مرتکب مساجد کو بند کرنے کے سوا حکومت کے پاس کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہوگا ۔ اجلاس میںشرکت کرنے والے آرمی افسران نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات میں اپنے بھر پور تعاون کایقین دلایا ۔ انہوں نے جگہ جگہ ماسک فروخت کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کرنے او رمیڈیکل سٹوروں پر ہی فروخت لازم کرنے کی تجویز دی ۔ انہوں نے فارمیسی او رحکومت کی جانب سے کھلے یونٹس پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ا جلاس میں گندم خریداری مہم کابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔
٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow