قومی رابطہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی اب لاک ڈاؤن 9 مئی تک رہے گا

اسلام آباد نثار احمد سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں۔ فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن میں 15 دن کیلئے توسیع دی جائے اس سلسلے میں ذمہ داران کو ھدایات جاری کی گئیں کہ وہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا طریقہ کار مرتب کریں اور صرف وہ علاقے بند کئے جائیں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے وفاقی وزیر اور انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسد عمر نے بتایا کہ وبا سے متعلق ڈاکٹرز سے روزانہ کی بنیاد پر مشاورت ہورہی ہے عوام کی زندگیوں کی حفاظت ھماری زمہ داری ہے اور اس سے غافل نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سحر و افطار کے دوران ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی علماء کرام دئیے گئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اگر عوام نے احتیاط کی تو عید کے بعد بازار کھول دیں گے ملک میں ٹیسٹنگ کی سہولت مزید بڑھا رہے ہیں ستاون لاکھ خاندانوں کو امدادی رقوم پہنچائی جاچکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow