پاکستان کی بنیادوں کو کورونا کے کرپشن وائرس نے کھوکھلا کیا عثمان بزدار

لاہور24 اپریل: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے” کورونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا۔ کورونا کے ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔عوام کے تعاون سے کورونا پر بھی قابو پائیں گے اورکرپشن پر بھی ۔ماضی کی حکومتوںکی کرپشن کا خمیازہ عوام بھگتنا پڑا- عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے اورکرپشن کرنے والے عیش کرتے رہے ۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس کورونا سے نمٹنے کا نہںں بلکہ کرپشن بچانے کا ایجنڈا ہے -ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا وباءکے باعث دنیا کی سیاست بدل گئی،بد قسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کا منفی رویہ نہیں بدلا- اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہم ترین مسئلے پر سیاست چمکانے کی منفی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے اور مایوس اپوزیشن نے کوروناجیسے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔ 22 کروڑ عوام اپوزیشن جماعتوں کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا کی روک تھام کے لئے فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں اور حکومت کے بروقت اور دور اندیش اقدامات سے اب تک کورونا کا پھیلاﺅماہرین کے خدشات سے کم رہا ہے-کورونا کی وجہ سے پےدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے اور پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے موثر اقدامات کئے اور وقت ضائع کئے بغیر محکمہ صحت کوفنڈزجاری کیے گئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں۔یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کاہے ۔ عوام کی زندگیوں کے مسئلے پر سیاست چمکانے کی کوشش قابل مذمت ہے- خالی بیان بازی کرنے والے عام آدمی کا دکھ درد کیا جانیں۔زبانی جمع خرچ سے عوام کا ساتھ دیا جاسکتا ہے نہ عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow