کمیٹی باغ کی تزئین و آرائش کیلئے اے سی دفتر میں میٹنگ

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال) ڈاریکٹر جنرل تحقیق زراعت فیصل آباد عابد محمود کی مشاورت سے اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران نصیرنے اپنے آفس میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں زرعی ماہر ملک اللہ بخش زراعت آفیسر ملک فاروق احمد نے شرکت کی میٹنگ میں وادی سون کے خوبصورت قدیمی کنہٹی باغ کی تزئین و آرائش بارے میں ابتدائی طور پر طے ہوا کہ مذکورہ باغ کے خالی پلاٹوں پر پھلدار پودوں سے شجرکاری کی جائے حافظ عمران نصیر نے کہا کہ درخت قومی اثاثہ ہیں پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ،سنت نبوی بلکہ انسانی صحت کی بقا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے ملک اللہ بخش نے کہا کہ کنہٹی باغ میں 10ایکڑخالی رقبہ ،200فی ایکڑ سے زیتون کے پودے لگائیں گے جبکہ آئندہ نئے سال کے آغاز ماہ جنوری میں آڑو،آلو بخارہ،مالٹا،سیب کی مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے اس سلسلہ میں ارکان بروز منگل باغ کا دورہ کرکے مذید بہتری کیلئے جائزہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow